مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
جس نے ستو (کھانے) سے کلی کر لی اور وضو نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 158
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (فتح) خیبر کے سال وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے تھے، یہاں تک کہ جب (مقام) صہباء میں پہنچے اور وہ خیبر سے بہت قریب تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور پھر توشہ (ناشتہ) منگوایا تو (صحابہ رضی اللہ عنہم) صرف ستو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھولنے کا حکم دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور ہم سب نے کھایا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز پڑھنے کو کھڑے ہو گئے اور (صرف) کلی کی اور ہم نے (بھی صرف) کلی کی اور نماز پڑھ لی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔