مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
جس نے بکری کا گوشت اور ستو (کھانے) سے وضو نہیں کیا (اس کی دلیل)۔
حدیث نمبر: 157
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا ایک شانہ کھایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری رکھ دی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔