مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
طشت سے وضو کرنا۔
حدیث نمبر: 151
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ظرف منگوایا تو ایک کھلے منہ کا چوڑا، اوتھلا پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں پانی کو دیکھ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے (چشمہ کی طرح) ابل رہا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان لوگوں کا، جنہوں نے (اس پانی سے) وضو کیا، اندازہ کیا (تو) ستر، اسی کے درمیان تھے۔