مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
استنجاء خانہ میں (جانے کے لیے) پانی کے ساتھ نیزہ یا برچھی بھی لے جانا۔
حدیث نمبر: 122
(سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ہی) دوسری روایت میں مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں اور ایک اور لڑکا پانی کا ایک ظرف اور چھوٹا نیزہ اٹھا لیتے، پانی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم استنجاء فرماتے تھے۔