مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
جس شخص نے دو اینٹوں پر (بیٹھ کر) قضائے حاجت کی۔
حدیث نمبر: 119
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب تم اپنی قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرو اور نہ بیت المقدس کی طرف۔ مگر میں ایک دن اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (قضائے) حاجت کے لیے دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے بیت المقدس کی جانب منہ کیے ہوئے دیکھا۔