Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
پاخانہ پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 118
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ اس کی طرف پشت کرے۔ بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو۔ (ان ممالک میں جہاں قبلہ مغربی سمت پڑتا ہے، شمالاً جنوباً کیا جائے)۔