مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان
جو شخص خود شرمائے اور دوسرے کو (مسئلہ) پوچھنے کا حکم دے۔
حدیث نمبر: 107
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری مذی بہت نکلا کرتی تھی تو میں نے مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے کہا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کا حکم) پوچھیں۔ چنانچہ انھوں نے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (کے نکلنے) میں صرف وضو (فرض ہوتا) ہے۔“