Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان
اس شخص کا گناہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جھوٹ بولے۔
حدیث نمبر: 92
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا نام رکھ لو مگر میری کنیت (میری زندگی میں، جو ابوالقاسم ہے) نہ رکھو اور (یقین کر لو کہ) جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو یقیناً اس نے مجھے دیکھ لیا، اس لیے کہ شیطان میری شکل و شباہت اختیار نہیں کر سکتا، صورت نہیں بن سکتا اور جو شخص عمداً میرے اوپر جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تلاش کر لے۔