Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان
جس نے کوئی بات سنی اور سمجھ نہ سکا پھر اس نے دوبارہ پوچھا تاکہ اسے سمجھ لے۔
حدیث نمبر: 88
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا، اسے (ضرور) عذاب کیا جائے گا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں (یہ سن کر) میں نے کہا کہ کیا اللہ پاک نہیں فرماتا عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا (الانشقاق: 8)۔ (معلوم ہوا کہ آسان حساب کے بعد عذاب کا ہونا کچھ ضروری نہیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (حساب جس کا ذکر اس آیت میں ہے درحقیقت حساب نہیں ہے بلکہ اعمال کا) صرف پیش کر دینا ہے لیکن جس شخص سے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی تو وہ (یقیناً) ہلاک ہو گا۔