مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
(حدیث میں) آیا ہے کہ اعمال (کی قبولیت) نیت پر (موقوف) ہے۔
حدیث نمبر: 50
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اعمال (کے نتیجے) نیت کے موافق (ہوتے) ہیں اور یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھیں کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر (نزول) وحی کا آغاز۔۔۔ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کی ابتداء کس طرح ہوئی۔۔۔) اور (یہاں) اس میں یہ زیادہ ہے کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جو وہ نیت کرے۔ لہٰذا جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہو گی تو (اللہ کے ہاں) اس کی ہجرت اسی (کام) کے لیے (لکھی جاتی) ہے جس کے لیے اس نے ہجرت کی۔