مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
ثواب جان کر ماہ رمضان کے روزے رکھنا ایمان میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 36
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ماہ رمضان میں ایماندار ہو کر اور ثواب سمجھ کر روزے رکھے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔