Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
ایمان کا بیان
منافق کی پہچان (کیا ہے)؟
حدیث نمبر: 32
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار باتیں جس میں ہوں گی وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان چاروں میں سے ایک بات ہو گی تو (بھی) اس میں ایک بات نفاق کی (ضرور) ہے تاوقتیکہ اس کو چھوڑ نہ دے۔ (وہ چار باتیں یہ ہیں) (1) جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے (2) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (3) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ (4) جب لڑے تو بیہودہ گوئی کرے۔