Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم
وصایائے نبوی
اونچے مقامات پر تکبیرات کا اہتمام کرنا
حدیث نمبر: 4103
-" أوصيك بتقوى الله والتكبير على كل شرف".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، جو سفر کا ارادہ رکھتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے اﷲ تعالیٰ سے ڈرنے اور ہر بلند جگہ پر «اﷲ اكبر» کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔