Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المنوعات
متفرق احادیث
انسان کے مختلف اعضا اور زخموں کی دیت
حدیث نمبر: 4084
-" في الأنف الدية إذا استوعب جدعه مائة من الإبل، وفي اليد خمسون وفي الرجل خمسون وفي الآمة ثلث النفس وفي الجائفة ثلث النفس وفي المنقلة خمس عشرة وفي الموضحة خمس وفي السن خمس وفي كل إصبع مما هنالك عشر".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل کٹ جانے والے ناک کی دیت سو اونٹ ہے، ہاتھ کی پچاس، ٹانگ کی پچاس، دماغ کی جھلی تک یا اندر تک پہنچنے والے سر کے زخم کی دیت نفس کی ایک تہائی، اندر تک جانے والے پیٹ کے زخم کی دیت نفس کی ایک تہائی، ہڈی ٹوٹ جانے کی دیت پندرہ اونٹ، ہڈی ننگا کرنے والے زخم کی پانچ، دانت کی پانچ اور ہر انگلی کی دیت دس اونٹ ہے۔