سلسله احاديث صحيحه
المنوعات
متفرق احادیث
خواب کی اقسام
حدیث نمبر: 4079
-" الرؤيا ثلاث، منها أهاويل من الشيطان ليحزن بها ابن آدم ومنها ما يهم به الرجل في يقظته فيراه في منامه ومنها جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة".
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواب تین طرح کے ہیں: (۱) شیطان کی طرف سے ڈراؤنے خواب، جن سے وہ بندے کو پریشان کرتا ہے، (۲) وہ امور کہ جن کے بارے میں بندہ اپنی بیداری میں سوچتا ہے پھر وہ ان کو نیند میں دیکھتا ہے اور (۳) بعض خواب تو نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں۔“