سلسله احاديث صحيحه
السيرة النبوية وفيها الشمائل
سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے عادل تھے
حدیث نمبر: 4062
-" والله لا تجدون بعدي أعدل عليكم مني".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مال تقسیم فرما رہے تھے، بنو تمیم کا ایک ذوالخویصرہ نامی آدمی آیا اور کہا: اے محمد! انصاف کرو، اللہ کی قسم! آج تم نے انصاف نہیں کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا:“ اﷲ کی قسم! تم میرے بعد اپنے حق میں مجھ سے زیادہ عدل کرنے والا نہیں پاؤ گے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے اجازت دیں گے کہ اس کی گردن اتار دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔ ” اس کے ایسے ساتھی بھی ہیں کہ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے مقابلے میں حقیر سمجھو گے۔“