سلسله احاديث صحيحه
السيرة النبوية وفيها الشمائل
سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عاجزی
حدیث نمبر: 4055
- (ذاك إبراهيم عليه السلام. يعني: أنّه خير البريّة).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے خیر البرّیہ! (یعنی مخلوقات میں سے بہترین) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (وصف تو) ابراہیم علیہ السلام کا تھا۔“