سلسله احاديث صحيحه
السيرة النبوية وفيها الشمائل
سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار
سواری کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باری بھی عام صحابی کی طرح ہوتی
حدیث نمبر: 4054
-" ما أنتما بأقوى على المشي مني، وما أنا بأغنى عن الأجر منكما".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم غزوہ بدر میں تھے، ہر تین آدمیوں کے لیے ایک اونٹ تھا۔ سیدنا علی اور سیدنا ابولبابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (ہم سفر) ساتھی تھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدل چلنے کی باری ہوتی تو وہ دونوں کہتے: اے اللہ کے رسول! آپ سوار ہو جائیں، ہم پیدل چلیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”پیدل چلنے میں تم مجھ سے زیادہ قوی نہیں ہو اور نہ میں اجر و ثواب کے سلسلے میں تم سے غنی ہوں۔“