سلسله احاديث صحيحه
السيرة النبوية وفيها الشمائل
سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار
تورات و انجیل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ صفات
حدیث نمبر: 4034
-" مكتوب في الإنجيل: لا فظ ولا غليظ ولا سخاب بالأسواق ولا يجزي بالسيئة مثلها، بل يعفو ويصفح".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انجیل میں یہ لکھا ہوا تھا: آپ بدخلق تھے نہ سخت دل، آپ بازاروں میں شور کرنے والے تھے نہ برائی کا بدلہ برائی سے دینے والے، بلکہ آپ معاف کرتے اور درگزر فرماتے تھے۔