Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم
ضعیف اور مظلوم لوگ جنتی اور متکبر و مغرور لوگ جہنمی ہیں
حدیث نمبر: 3993
-" ألا أنبئكم بأهل الجنة؟ الضعفاء المظلومون، ألا أنبئكم بأهل النار؟ كل شديد جعظري".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہارے لیے جنت والوں کی نشاندہی نہ کر دوں؟ وہ تو کمزور اور مظلوم لوگ ہیں۔ کیا میں تمہیں جہنم والوں کے بارے میں نہ بتلاؤں؟ وہ سخت اور مغرور لوگ ہیں۔