Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم
عورتوں کے فاسق ہونے کی وجہ
حدیث نمبر: 3992
- (نَّ الفُسَّاقَ هم أهلُ النارِ. قيل: يا رسول الله! ومَنِ الفساقُ؟ قال: النساءُ. قال رجلٌ: يا رسول الله! أَوَلَسْنَ أُمَّهاتِنا وأخواتِنا وأزواجَنا؟ قال: بلى؛ ولكنّهنّ إذا أُعْطِينَ لم يَشْكُرْنَ، وإذا ابْتُلِينَ لم يَصْبِرْنَ).
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک «فساق» جہنمی ہیں۔ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! «فساق» کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتیں ہیں۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیویاں نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏کیوں نہیں، لیکن جب ان کو نعمتیں ملتی ہیں تو وہ ناشکری کرتی ہیں اور جب ان کو آزمایا جاتا ہے تو وہ صبر نہیں کرتیں۔