Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم
کون سے سعادت مند اپنی آنکھوں کی وجہ سے آتش دوزخ سے محفوظ رہیں گے؟
حدیث نمبر: 3941
-" ثلاثة لا ترى أعينهم النار يوم القيامة: عين بكت من خشية الله وعين حرست في سبيل الله وعين غضت عن محارم الله".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏تین افراد کی آنکھیں روز قیامت آگ کو نہیں دیکھیں گی: وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر سے رو پڑی، وہ آنکھ جس نے اللہ کے راستے میں پہرہ دیا اور وہ آنکھ جس نے اللہ تعالیٰ کے حرام کردہ امور سے چشم پوشی کی۔ یہ حدیث سیدنا معاویہ بن حیدہ، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا ابوریحانہ، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔