سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
جنت سے اتارا جانے والا حجراسود سفید تھا، لیکن سیاہ کیوں ہو گیا؟
حدیث نمبر: 3916
-" نزل الحجر الأسود من الجنة أشد بياضا من الثلج، فسودته خطايا بني آدم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب حجر اسود جنت سے اترا تھا تو وہ برف سے زیادہ سفید تھا، لیکن بنو آدم کی خطاؤں نے اسے سیاہ کر دیا۔“