Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
ہر سال بارش کی مقدار ایک ہوتی ہے، لیکن . . .
حدیث نمبر: 3913
-" ما من عام بأكثر مطرا من عام ولكن الله يصرفه بين خلقه [حيث يشاء]. ثم قرأ: * (ولقد صرفناه بينهم [ليذكروا]) * (¬3) [الآية]".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ بات نہیں ہے کہ ایک سال کی بہ نسبت دوسرے سال میں بارش زیادہ ہوتی ہے، (‏‏‏‏ہر سال بارش کی مقدار ایک ہی ہوتی ہے) لیکن اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے مطابق اس کو ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: اور بیشک ہم نے اسے ان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔