سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
فاسق جانور اور ان کو قتل کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 3886
-" الحية فاسقة، والعقرب فاسقة، والفأرة فاسقة، والغراب فاسق".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سانپ فاسق (یعنی شر پسند) جانور ہے، بچھو فاسق جانور ہے، چوہیا فاسق جانور ہے اور کوا فاسق جانور ہے۔“