سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
«خلق الله آدم على صورته» کی تشریح، آدم علیہ السلام کی تصویر اور قد
حدیث نمبر: 3827
-" خلق الله آدم على صورته: طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على أولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك: فإنها تحيتك وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم: فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوه:" ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے ان کی تخلیق کی تو فرمایا: جاؤ اور فرشتوں کی بیٹھی ہوئی اس جماعت کو سلام کہو اور غور سے سنو کہ وہ آپ کو جواباً کیا کہتے ہیں، کیونکہ یہی (جملے) آپ اور آپ کی اولاد کا سلام ہوں گے۔ (وہ گئے اور) کہا السلام علیکم۔ انہوں نے جواب میں کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ یعنی ”ورحمۃ اللہ“ کے الفاظ کی زیادتی کی۔ جب آدمی بھی جنت میں داخل ہو گا وہ آدم علیہ السلام کی صورت (و جسامت) پر داخل ہو گا۔ لیکن (دنیا میں ولادت آدم سے) آج تک قد و قامت میں کمی آتی رہی۔“