سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
اللہ تعالیٰ کے عرش اور کرسی کا آسمانوں سے موازنہ، اللہ تعالیٰ کی کرسی کی صفات
حدیث نمبر: 3783
-" ما السموات السبع في الكرسي إلا كحلقة ملقاة بأرض فلاة وفضل العرش على الكرسي كفضل تلك الفلاة على تلك الحلقة".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مسجد الحرام میں داخل ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیلے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سی آیت افضل ہے، جو آپ پر نازل ہوئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آیۃ الکرسی ہے۔“ (اللہ تعالیٰ کی اس وسیع) کرسی کے مقابلے میں سات آسمان اس طرح ہیں، جیسے بیابان زمین میں کوئی چھلا پڑا ہو اور پھر کرسی کے مقابلے میں (اللہ تعالیٰ کے) عرش کی ضخامت اس طرح ہے جیسے اس چھلے کے مقابلے میں بیابان کا وجود ہے۔“