سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
چادروں کی پیشین گوئی
حدیث نمبر: 3767
- (أمَا إنِّها ستكون لكمُ الأنماطُ).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس چادریں (یا غالیچے) ہیں؟“، میں نے کہا: ہمارے پاس چادریں کہاں سے آئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! عنقریب تمہارے پاس ہوں گی۔“ سیدنا جابر کہتے ہیں: جب میں اپنی بیوی کو کہتا تھا کہ چادروں کو مجھ سے دور کر دے، تو وہ کہتی تھی: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا: ”عنقریب تمہارے پاس چادریں ہوں گی۔“ میں یہ سن کر اس کو چھوڑ دیتا تھا۔