سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
اس امت کا فتنہ مال ہے
حدیث نمبر: 3702
-" إن لكل أمة فتنة وفتنة أمتي المال".
سیدنا کعب بن عیاض رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہر امت کے لیے ایک فتنہ ہوتا ہے (یعنی ایسی چیز جس کے ذریعے اس کو آزمایا جاتا ہے) اور میری امت کا فتنہ مال ہے۔“