سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
شراب کا نام تبدیل کر کے اسے حلال سمجھا جائے گا
حدیث نمبر: 3691
-" إن أول ما يكفئ - يعني الإسلام - كما يكفأ الإناء - يعني الخمر -، فقيل: كيف يا رسول الله، وقد بين الله فيها ما بين؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يسمونها بغير اسمها".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلی چیز جسے اسلام سے نکال دیا جائے وہ شراب ہے (یعنی اس کے بارے میں اسلام کے حکم کی پروا نہیں کی جائے گی)۔“ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیسے ہو گا؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے پوری وضاحت فرما دی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے۔“