Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت مرحوم ہے، لیکن . . .
حدیث نمبر: 3677
-" أمتي أمة مرحومة ليس عليها عذاب في الآخرة عذابها في الدنيا الفتن والزلازل والقتل".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت پر رحم کیا گیا ہے، آخرت میں اس پر عذاب نہیں ہو گا، اس کا عذاب دنیا میں ہی ہے اور وہ فتنوں، زلزلوں اور آتشیں مادے ابلنے کی صورت میں ہے۔