سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
دن بدن شر و فساد عام ہوتا جائے گا
حدیث نمبر: 3670
-" ما من عام إلا الذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم".
زبیر بن عدی کہتے ہیں: ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور حجاج کی طرف سے ہونے والی تکلیف کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بعد والا سال پہلے والے سال سے برا ہو گا، ( یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا) حتیٰ کہ تم اپنے رب سے جا ملو گے۔“