Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
میدان حشر میں سورج کا قریب ہونا اور لوگوں کا پسینے میں شرابور ہونا
حدیث نمبر: 3615
-" إذا كان يوم القيامة أدنيت الشمس من العباد، حتى تكون قيد ميل أو اثنين، فتصهرهم الشمس، فيكونون في العرق بقدر أعمالهم، فمنهم من يأخذه إلى عقبيه ومنهم من يأخذه إلى ركبتيه ومنهم من يأخذه إلى حقويه ومنهم من يلجمه إلجاما".
سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہو گا تو سورج کو لوگوں کے اتنا قریب کر دیا جائے گا کہ وہ ایک یا دو میلوں کے فاصلے پر آ جائے گا۔ سورج (‏‏‏‏کی تپش) ان کو پگھلا دے گی، وہ اپنے اعمال کے بقدر پسینے میں شرابور ہوں گے کسی کا پسینہ ایڑیوں تک ہو گا۔ کسی کا گھٹنوں تک کسی کا کمر تک اور کسی کا منہ تک آ جائے گا۔ ‏‏‏‏ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا یعنی اس کے منہ تک آ جائے گا۔