سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
علامات قیامت پے در پے آنے والی ہوں گی
حدیث نمبر: 3608
-" الآيات خرزات منظومات في سلك، فإن يقطع السلك يتبع بعضها بعضا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علامات قیامت تو ایک لڑی میں پروئے ہوئے منکوں کی طرح ہیں، اگر لڑی ٹوٹ جائے تو (منکے) لگاتار گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔“