سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
کن علامات قیامت کے بعد ایمان مفید نہیں ہو گا، زمین کا چوپایہ
حدیث نمبر: 3606
- (ثلاثٌ إذا خرجنَ؛" لا ينفعُ نفساً إيمانُها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت في إيمانها خيراً": طلوع الشمس من مغربها، والدجال، ودابة الأرض).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جب قیامت کی) تین علامتیں نمودار ہوں گی تو «لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا» (6-الأنعام:158)”کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئےگا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو۔“ (وہ تین نشانیاں یہ ہیں:) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال اور زمین کا چوپایہ۔“