سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
قیامت کی پہلی بڑی علامت، آگ کا لوگوں کو شام میں جمع کرنا
حدیث نمبر: 3600
-" ستخرج نار قبل يوم القيامة من بحر حضرموت تحشر الناس، قالوا: يا رسول لله! فما تأمرنا؟ قال: عليكم بالشام".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب روز قیامت سے قبل بحر خضر موت سے آگ نکلے گی، وہ لوگوں کو جمع کرے گی۔“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ( ایسے وقت کا سامنا کرنے کے لیے) آپ ہمیں کیا حکم دیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”شام کو لازم پکڑنا۔“