سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر
فرزندان امت ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے
حدیث نمبر: 3557
-" أتزعمون أني من آخركم وفاة ألا إني من أولكم وفاة وتتبعوني أفنادا يهلك بعضكم بعضا".
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ میں تم میں وفات کے لحاظ سے آخری ہوں؟ آگاہ رہو! میں تو بلحاظ وفات کے تم میں سب سے پہلا ہوں، پھر تم گروہوں (جماعتوں) کی شکل میں میرے پیچھے آؤ گے، تمہارے بعض لوگ بعضوں کو ہلاک کریں گے۔“