سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
اہل یمن کی فضیلت
حدیث نمبر: 3529
- (لما نزلت: (إذا جاء نصر الله والفتح)، قال: أتاكم أهل اليمن؛ هم أرق قلوباً، الإيمان يمان، الفقه يمان، الحكمة يمانية).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے گی۔“ (سورئ نصر: ۱) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اہل یمن آ گئے ہیں وہ نرم دل والے ہیں اور یمنی ایمان، یمنی فقہ اور یمنی حکمت و دانائی (بہترین چیزیں ہیں)۔“