سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت
حدیث نمبر: 3507
- (إنّ إبراهيمَ حرَّم مكةَ، ودعا لها، وحرَّمْتُ المدينةَ، كما حرّمَ إبراهيمُ مكةَ، ودعوتُ لها في مُدِّها وصاعِها، مثلَ ما دعا إبراهيمُ عليه السلام لمكةَ).
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک ابراھیم علیہ السلام نے مکہ (مکرمہ) کو حرمت والا قرار دیا اور اس کے لیے (برکت کی) دعا کی اور میں ابراہیم علیہ السلام کی طرح مدینہ کو حرمت والا قرار دیتا ہوں اور میں اس کے (ماپ کے پیمانے) مدّ اور صاع (کے بابرکت ہونے) کی دعا کرتا ہوں، جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لیے کی تھی۔ ”