Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے خاندان کی فضیلت
حدیث نمبر: 3453
-" لو كان الإيمان عند الثريا لناله رجال من هؤلاء. يعني سلمان الفارسي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، اچانک آپ پر سورۃ الجمعہ نازل ہوئی، جب آپ نے ‏‏‏‏ ‏‏‏‏اور دوسروں کے لیے بھی انہی میں سے جو اب تک ان سے نہیں ملے۔ (‏‏‏‏سورۂ جمعہ: 3) والی آیت کی تلاوت فرمائی تو ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس سے مراد کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا، حتیٰ کہ اس نے دو تین دفعہ یہی سوال دہرایا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ‏‏‏‏ ہم میں سلمان فارسی بھی موجود تھے۔ ‏‏‏‏ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سلمان رضی اللہ عنہ پر رکھا اور فرمایا: اگر ایمان ثریا ستارے میں ہوتا تو اس کے خاندان کے لوگ اس تک رسائی حاصل کر لیتے۔