سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
حاتم عیسائی
حدیث نمبر: 3450
- (ذاكَ رجلٌ أرادَ أمراً فَأَدْرَكَهُ. يعني: حاتِماً الطائيُّ).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاتم کا تذکرہ کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آدمی جس کام کا ارادہ کر لیتا، اسے پا لیتا تھا۔“