سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
برائی کا انکار کرنے والے امتیوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 3429
-" إن من أمتي قوما يعطون مثل أجور أولهم، ينكرون المنكر".
سیدنا عبدالرحمٰن بن حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری امت میں ایسے لوگ بھی آئیں گے جنہیں پہلوں کی طرح ثواب ملے گا۔ ( ان کی امتیازی صفت یہ ہو گی کہ) وہ برائی کا انکار کریں گے۔“