سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3426
-" إن صاحبكم تغسله الملائكة. يعني حنظلة".
یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حنظلہ بن ابوعامر رضی اللہ عنہ اور ابوسفیان بن حارث کا مقابلہ ہوا اور شداد بن اسود نے ان کو تلوار سے قتل کر ڈالا، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے تمہارے ساتھی (حنظلہ) کو ( جنابت والا) غسل دے رہے تھے۔“ جب صحابہ نے ان کی بیوی سے صورتحال دریافت کی تو اس نے کہا: جب گھبرا دینے والی آواز سنائی دی تو میرے خاوند ( حنظلہ) جنبی تھے، لیکن انہوں نے آواز ( پر لبیک کہا اور غسل کئے بغیر جہاد کے لیے) چل دیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس، اسی وجہ سے فرشتے ان کو غسل دے رہے تھے۔“