سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
اولیاء اللہ کی صفات
حدیث نمبر: 3420
-" إن خيار عباد الله من هذه الأمة الذين إذا رؤوا ذكر الله تعالى، وإن شرار عباد الله من هذه الأمة المشاؤون بالنميمة المفرقون بين الأحبة الباغون للبراء العنت".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے بہترین افراد وہ ہیں، جن کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ یاد آ جاتا ہے اور چغلخور، دوستوں میں جدائی ڈالنے والے اور بےقصور (و پاک دامن لوگوں) پر گناہوں کا الزام دھرنے والے میری امت کے بدترین افراد ہیں۔“