Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
امت کی آزمائش اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش
حدیث نمبر: 3372
-" أريت ما تلقى أمتي من بعدي وسفك بعضهم دماء بعض وكان ذلك سابقا من الله كما سبق في الأمم قبلهم فسألته أن يوليني شفاعة فيهم يوم القيامة ففعل".
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے وہ آفات و مصائب دکھا دیے گئے ہیں جن میں میری امت مبتلا ہو گی، وہ ایک دوسرے کو قتل کریں گے۔ دراصل یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سبقت لے جانے والی چیز ہے، جیسا کہ سابقہ امتوں میں ہو چکا ہے۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ وہ مجھے ان (‏‏‏‏امتیوں) کے حق میں سفارش کرنے کا موقع دےدے، اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کر لی ‏‏‏‏۔