سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
قبطیوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کی نبوی وصیت
حدیث نمبر: 3370
-" إذا افتتحتم مصر فاستوصوا بالقبط خيرا، فإن لهم ذمة ورحما".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مصر فتح کر لو تو قبطیوں سے حسن سلوک سے پیش آنا کیونکہ ان کے ساتھ عہد و پیمان اور رشتہ و قرابت ہے۔“