سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
صحابہ کی مخصوص اغلبی صفات
حدیث نمبر: 3308
-" أرحم أمتي بأمتي أبى بكر وأشدهم في أمر الله عمر وأصدقهم حياء عثمان وأقرؤهم لكتاب الله أبي بن كعب وأفرضهم زيد بن ثابت وأعلمهم بالحلال والحرام معاذ بن جبل ألا وإن لكل أمة أمينا وإن أمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر، اللہ تعالیٰ کے احکام کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر، سب سے زیادہ حیاء کرنے والا عثمان، اللہ تعالیٰ کی کتاب کو سب سے زیادہ پڑھنے والے ابی ابن کعب، فرائض (یا علم میراث) کو سب سے زیادہ جاننے والے زید بن ثابت اور حلال و حرام کی سب سے زیادہ پہچان رکھنے والے معاذ بن جبل ہیں۔ آگاہ ہو جاؤ! ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابوعبیدہ بن الجراح ہے۔“