سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ بلافصل تھے
حدیث نمبر: 3251
-" أبى الله والمؤمنون أن يختلف عليك يا أبا بكر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری بڑھ گئی تو ( میرے بھائی) عبدالرحمٰن بن ابوبکر کو حکم دیا کہ ”کوئی تختی یا ہڈی لاؤ، میں ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے حق میں کچھ لکھنا چاہتا ہوں تاکہ اس پر کسی کو اختلاف نہ ہو۔“ جب عبدالرحمٰن چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر! اللہ تعالیٰ نے اور مؤمنوں نے اس بات سے انکار کر دیا ہے کہ تجھ پر اختلاف کیا جائے۔“