سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
امہات المؤمنین کے فضائل و مناقب
حدیث نمبر: 3234
-" أمركن مما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن إلا الصابرون".
سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، انہوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد پیش آنے والے تمہارے معاملات نے مجھے مغموم و بے چین کر رکھا ہے اور صبر کرنے والے ہی تم پر صبر کریں گے۔“ پھر سیدہ عائشہ نے ابوسلمہ سے کہا: اللہ تعالیٰ تیرے باپ کو جنت کی سلسبیل سے مشروب پلائے۔ انہوں نے واقعی صلہ رحمی کا ثبوت دیتے ہوئے امہات المؤمنین کو (ایک باغ) دیا، جو چالیس ہزار کا فروخت کیا گیا۔