سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
قرآن مجید کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا امتیاز
حدیث نمبر: 3221
-" أعطيت مكان التوراة السبع الطوال ومكان الزبور المئين ومكان الإنجيل المثاني وفضلت بالمفصل".
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تورات کی جگہ «طوال سبعه» زبور کی جگہ «مئین» اور انجیل کی جگہ «مثانى» دی گئیں اور «مفصل» سورتوں کے ساتھ مجھے فضیلت دی گئی۔“